لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی ۔
پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل، پولیس آرڈر ترمیمی بل اورپنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل کی منظوری دیدی گئی ،اسٹیمپ ترمیمی بل، پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دی گئی۔
امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل اور لیڈز یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دی گئی،ٹائمز انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 کی منظوری بھی دیدی گئی ۔
اسی طرح نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل، ابوا یونیورسٹی فیصل آباد بل بھی منظور کرلیا گیا،موٹر وہیکل بل، پنجاب آرمز ترمیمی بل، جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل ، اینٹی ٹیررازم ترمیمی بل کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی
