بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیاکو پاکستان اوربھارت کے موقف میں واضح فرق نظرآرہاہے،حناربانی کھر

اسلام آباد: امریکہ کے دورے پر موجود پاکستان کے سفارتی وفدمیں شامل سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرنے کہاہے کہ دنیاکو پاکستان اوربھارت کے موقف درمیان واضح فرق نظرآرہاہے،پاکستان کوایک ذمہ دارملک کے طورپر دیکھاجارہاہے، ہم نے ہرقدم بہت شفافیت کے ساتھ اٹھایا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے حناربانی کھرنے کہاکہ دیکھناچاہئے کہ پاکستان اور بھارت دنیاکے پاس کیالے کرجارہے ہیں،دونوں ملکوں کے موقف درمیان واضح فرق دنیاکو نظرآرہاہے، ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں استحکام لایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موقف بین الاقوامی قانون کو آگے لے جانے پرہے، دنیاپاکستان کوایک ذمہ دارملک کے طورپر دیکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وفدنے اقوام متحدہ کے ساتھ انگیج ہی نہیں کیا، دنیادیکھ رہی ہے کہ بھارت امریکہ،کینیڈامیں بھی دہشت گردی کررہاہے،وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی ملکرچلنے کوتیارنہیں۔حناربانی کھرنے کہاکہ دنیاپاکستان کو دہشت گردی ختم کرنے کے لئے اہم ملک کے طور پردیکھ رہی ہے،اہم بات یہ ہے کہ ہم نے ہرقدم بہت شفافیت کے ساتھ اٹھایا۔