بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 شملہ معاہدے کابیان ذاتی حیثیت سے دیا ،وزارت خارجہ کا کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  شملہ معاہدے سے متعلق بیان میں نے ذاتی حیثیت سے دیاتھا،وزارت خارجہ کااس سے کوئی تعلق نہیں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر جواب دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ محمدآصف نے کہاکہ شملہ معاہدے کے خاتمے کابیان   سند ھ طاس معاہدے کی معطلی کے تناظرمیں دیا،شملہ معاہدے میں پاکستان کے آپشنزمحدودکرنے کی کوشش کی گئی تھی ،معاہدے سے پیچھے گئے تو کشمیرکو مسئلہ دوبارہ زندہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاکہ  سندھ طاس معاہدہ معطل ہواتو شملہ معاہدہ  بھی ہوسکتاہے ۔