بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز،ہسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔
ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں سابق وفاقی وزیر کی طبیعت میں بہتری آئی اور انہیں پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین نے کہ اکہ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے،