بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر ایاز صادق کی شرکت

 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج بیت اللہ کے موقع پر مسلم ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔

ظہرانے میں پاکستان کے دیگر اہم رہنما، بشمول وزیر مملکت سردار محمد یوسف، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بھی شریک تھے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے وحدت اور اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے سعودی قیادت کے پاکستان کے حوالے سے واضح موقف کی قدر کی اور کہا کہ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایاز صادق نے پاک، سعودی تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی توقع کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔