بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف، ٹیکس سلیب میں کمی کی تجویز

اسلام آباد:آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔ تنخواہ دار افراد کے لیے تمام ٹیکس سلیبز میں نمایاں کمی کی گئی تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ حکومت نے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو 1 فیصد مقرر کر دیا ۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ۔ اسی طرح 22 لاکھ روپے تک کی سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا گیا۔ مزید برآں 22 سے 32 لاکھ روپے کی تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو بھی کم کر کے 23 فیصد مقرر کیا گیا۔