بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینٹی کرپشن کی ٹیموں کے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں عثمان بزدار کی رہائشگاہوں پر چھاپے

ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن کی ٹیموں کے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رہائشگاہوں پر چھاپے،کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے تاہم چھاپوں کے وقت گھروں میں کوئی موجود نہ تھا۔ٹیمیں کسی کو گرفتارکئے بغیر واپس روانہ ہوگئیں۔ عثمان بزدار کے بھائی ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے خلاف محکمہ انسداد بدعنوانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات میں سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار پر 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروانے کا الزام ہے۔