لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس لندن کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو ) میں داخل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ظہیر عباس کو تین دن پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔
ظہیر عباس کی فیملی کی جانب سے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔
ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے، ظہیر عباس ڈائیلیسز پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔
خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل
