بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی ، مزید 23 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جہاں حالیہ تشدد میں امداد کے منتظر 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ۔
آج صبح سے اب تک مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 23 نہتے فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
خان یونس کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
سپین کے شہر بارسلونا میں فلسطینیوں کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ بھی ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب یمن میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر محمد عبدالکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔