بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے نعرے،ویڈیووائرل

تہران: ایرانی پارلیمنٹ میں صدر ایران مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران ایوان پاکستان سے اظہارِ تشکر کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ایرانی صدرکی طرف سے اپنی تقریرمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے لئے پاکستان کی بھرپورحمایت کے ذکرپر ارکان نے پاکستان سے اظہارتشکرکے نعرے لگاناشروع کردیئے۔

https://www.threads.com/@umairhabib6352/post/DK9mMZXqL2Y/media

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی قوم سے متحد ہونے اور نسل کشی کے مجرم کی جارحیت کا طاقت سے مقابلہ کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے   قوم سے اپیل کی   کہ ہر اختلاف، مسئلے اور رکاوٹ کو آج ختم کردیں، ہمیں اس نسل کش مجرمانہ جارحیت کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران حملہ آور نہیں ہے اور نہ ہی جنگ چاہتا ہے، جوہری ہتھیاروں کے حصول کا بھی کوئی ارادہ نہیں لیکن ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھےگا، کیونکہ جوہری توانائی سے مستفید ہونا ایران کا حق ہے۔