بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کابجٹ تاریخی، ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیررقم رکھی گئی،ملک ابراراحمد

پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد نے پنجاب کے بجٹ 2025-26 کو انسانی ترقی، معیاری تعلیم تک رسائی اور یونیورسل ہیلتھ کیئر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے غیر متزلزل عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے پنجاب کی تاریخ کا ایک تاریخی بجٹ ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ردِعمل میں ملک ابرار احمد کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں حکومتِ پنجاب نے 811.8 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 148.5 ارب روپے رکھے گئے، جو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے اور اس میں 127 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ملک ابرار احمد کے مطابق صحت کے شعبے میں 630.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 181 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے اور 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت پنجاب کو ترقی، فلاح اور عوامی خدمت کا حقیقی ماڈل بنایا جا رہا ہے۔