کراچی (نیوز ڈیسک ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ فاشسٹ حکومت کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم محض اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے کی گئی۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو لوٹو باہر بھاگ جا یا وزیراعظم بن کراپنے خلاف ثبوت مٹادو۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ نیب کے پر کاٹ کر امپورٹڈ حکومت نے کرپشن کو سرکاری درجہ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ فاشسٹ حکومت اور سہولتکاروں کیلئیاچھا ثابت نہیں ہوگا، قوم ان سے حساب ضرور لے گی۔
ملک کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ فاشسٹ حکومت کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، عمران اسماعیل








