بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں فائر ، پاور پلانٹ تباہ، بجلی  فراہمی متاثر

ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیئے، ایک میزائل نے جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔
ایرانی فوج نے 14 اہداف کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیل کے اہم فوجی اور صنعتی مقامات شامل تھے۔
کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں، اسرائیلی فوج کا ایران کے فردو پلانٹ پر حملہ، تہران کی شاہد بہشتی یونیورسٹی اور سرکاری ٹی وی کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں ایک میزائل نے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کئی اسرائیلی شہروں میں دھماکے سنے گئے ۔
اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں فردو نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ کیا گیا، جو ایران کی جوہری پروگرام کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے اس پلانٹ پر شدید بمباری کی، جس سے پلانٹ میں تباہی ہوئی۔ ایرانی حکام کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پلانٹ کی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے تہران میں شاہد بہشتی یونیورسٹی اور سرکاری ٹی وی اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی اقدامات کا جواب ہیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب میزائل گرا ہے، جس کے نتیجے میں کئی قصبات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
حملے کے دوران تقریباً 35 منٹ تک سائرن بجتے رہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد آج سب سے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔