بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنےکی دال کی قیمت 162 سے بڑھا کر 190 روپےکلو کردی گئی، سفید چنےکی قیمت 215 سے بڑھا کر 300 روپےکلو کردی گئی، دال مسور کی قیمت 215 سے بڑھا کر 270 روپے کلو کر دی گئی۔
صابن کی قیمت میں 10 سے 30 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، واشنگ پاؤڈرکی قیمت 10 سے 30 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک کلو مکس اچارکی قیمت میں55روپےاضافہ کیا گیا ، جس کے بعد مکس اچارکی فی کلوقیمت278سےبڑھ کر 333 روپے ہوگئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکس مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ ماچس کےپیکٹ میں بھی 10روپے تک اضافہ کردیا ، جس کے بعد ماچس کا پیکٹ 40 روپے سےبڑھ کر50 روپے ہوگیا۔

برتن دھونے والے سپونج کی قیمت میں66 روپے اضافہ اور ٹشو پیپر173سے بڑھ کر198 روپے کا ڈبہ ہوگیا۔

برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ ہوا اور قیمت 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری ہے۔
مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جارہا ہے، ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سال ستمبر سے مستحکم رکھی گئی تھیں، مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔