بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے کہا ضلع کوئٹہ اورلسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونگے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے موسی خیل،مستونگ،جعفرآباد،دکی اور ژوب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 6 جولائی کو کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس ہوگا، 14 سے 18 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع ہونگے جبکہ 19 جولائی کو نامزد امیدواروں کے نام اویزاں کئے جایئں گے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 23 جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی،28 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ 2 اگست تک اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر درخواستیں نمٹائے جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 3 اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی، 4 اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 5 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جایئں گے۔