بھارت کی ریاست بہار میں ایک چار سال کے بچے کو کاٹتے ہی زہریلے کوبرا کی تڑپ تڑپ کر موت ہوگئی مگر خوش قسمتی سے بچہ پوری طرح صحتمند ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقے گوپال گنج میں ایک زہریلے کوبرا نے چار سال کے بچے کو کاٹ لیا مگر اس کے بعد اس نے خود تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا۔ یہ پورا واقعہ صرف 30 سکینڈ کے درمیان ہوا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق بچہ پوری طرح سے صحت مند ہے، سانپ کے کاٹنے کے بعد زندہ رہنے والے بچے اور مرے ہوئے سانپ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔
بچے کو کاٹتے ہی کوبرا تڑپ تڑپ کر مرگیا
