بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل ہوگیا ۔ججز کیس میں
صدر مملکت آصف علی رزداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا ہے باقاعدہ نوٹیفیکیش بھی جاری کردیا گیا ہے
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر 2 ججز کی ٹرانسفر بھی مستقل قرار دے دی ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کیس میں درخواست نمٹاتے ہوئے دیگر صوبوں ٹرانسفر ہوکر آنے والے ججز کے تبادلے درست قرار دیتے ہوئے انکی سنیارٹی کے معاملے کا تعین کرنے کے لئے کیس صدر مملکت کو بھیجا تھا صدر مملکت نے تمام قانونی پہلووں کا بغور جائزہ لینے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے۔سینیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج قرار پائے ہیں جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں نمبر پر آئے ہیں اسی طرح جبکہ جسٹس آصف سنیارٹی کے اعتبار سے 11 ویں نمبر کے جج ہوں گے
ججز کی سینیارٹی کے لئے تعین اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے 28 جون کو فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی ججز کی سنیارٹی کا معاملہ ایک روز قبل 27 جون کو ہی گزٹ نوٹیفکیشن صورت میں طے ہوچکا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سنیارٹی کے اعتبار سے جسٹس محسن اختر کیانی کیانی دوسرے نمبر پر جبکہ میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے نمبر ہیں اسی طرح طارق جہانگیری چوتھے ۔بابر ستار پانچویں۔ اعجاز اسحاق خان چھٹے ۔ارباب محمد طاہر ساتویں ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر ۔اعظم خان دسویں جسٹس محمد آصف گیارویں اور جسٹس راجہ انعام آمین منہاس 12 ویں نمبر پر ہوں گے