بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپ وہی زبان استعمال کر رہا ہے جو ہٹلر نے استعمال کی تھی، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپ وہی زبان استعمال کر رہا ہے جو ہٹلر نے استعمال کی تھی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے)مغرب کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہے آئی اے ای اے اور ایس ایس سی کے سربراہ کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔ IAEA سے غیر معمولی تعاون ٹھوس ضمانتوں کے بغیر ممکن نہیں ہو گا۔ پابندیوں کے بارے میں ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنا ایک نفسیاتی اور میڈیا گیم کا حصہ ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکہ نے ہماری سرزمین پر حملہ کیا۔ ایرانی عوام نے دشمن کی جارحیت کے خلاف تاریخی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔