بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاولپور: گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آتشزدگی، 10 طالبات شدید زخمی

پنجاب کے ڈویژن بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 طالبات بُری طرح جھلس گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بہالپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10طالبات بُری طرح جھلس گئیں، جنہں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ طالبات احمد پورشرقیہ میں امتحان دے کر واپس جارہی تھیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرکے وین میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق واقعہ ٹول پلازہ کے قریب وین میں موجود ایل پی جی گیس کے سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا۔