facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کے محاذ پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے: وزیراعظم

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے محاذ پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے، ان سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا تاہم عثمان بزدار سے متعلق گلے شکوے کئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کچھ ارکان وزیراعلی عثمان بزدار کی کارکردگی پر نالاں ہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار بارے تحفظات کا اظہار بھی کیا اور کہا صوبے میں بیڈ گوررننس سے حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے ہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا پنجاب پر گہری نظر ہے، سب کچھ علم میں ہے،تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست سے دیں گے، گزشتہ روز وزیراعظم سے میجر(ر) طاہر صادق نے ملاقات کی، طاہر صادق نے بھی کہا کہ وہ اپنے حلقے میں ملک امین اسلم کی مداخلت پر نالاں ہیں۔