نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عوام پرسکون نیند نہ آنے کے مسئلے سے دوچار ہیں، امریکی ادارے سی ڈی سی کے نئے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 15 فیصد امریکی نوجوانوں کو رات کو نیند لینے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے.
ایک حالیہ سروے رپورٹ جس کا عنوان”امریکی بالغوں میں نیند کی مشکلات 2020″ تھا، میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکہ میں 15 فیصد سے زائد ایسے بالغ افراد ہیں جنہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ میں انہیں اپنی نیند پرسکون انداز میں مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ سروے میں مجموعی طور پر 21 ہزار 153 افراد سے ان کی رائے جانی گئی ۔









