لاہور(نیوز ڈیسک) شہرمیں چینی کی قیمتیں بڑھنےکاسلسلہ رک نہ سکا۔50روپے مزیداضافےسے50کلوگرام چینی کاتھیلا9ہزارکاہوگیا،ہول سیل میں چینی182اورپرچون میں190سے192روپے فی کلوبکنےلگی۔پیکنگ والی برینڈڈچینی کی قیمت200 روپے فی کلوسےتجاوزکرگئی۔اسی طرح درجہ اول کاگھی560اوردوم520روپےفی کلوگرام فروخت جاری ہے۔ 10کلوآٹا750اور20کلوگرام آٹا1375تک فروخت ہورہاہے۔
چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،مزید مہنگی
