facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان دورہ کراچی،جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ملاقات کے لیے چوہدری پرویزالٰہی کے گھرپہنچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک )جہانگیر ترین گروپ کے اراکین چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اس وقت دورہ کراچی پر ہیں جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے اراکین کا استقبال سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے کیا ، چوہدری پرویز الہیٰ سے ملنے والوں میں نعمان لنگڑیال ، اجمل چیمہ، عون چوہدری ، طاہر رندھاوا سمیت چھ اراکین شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس میں علیم خان بھی شریک ہوئے اور اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کیا اور پھر اسی رات ان کی ملاقات علیم خان سے ہوئی۔

اس ملاقات کے بعد علیم خان اسلام آباد پہنچے جہاں سے آج وہ لندن روانہ ہو گئے ہیں ، لندن میں علیم خان کی ملاقات جہانگیر ترین سے ہو گی ۔دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد اور اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کروا دی ہے ۔ عمران خان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح ماضی میں اپوزیشن کے منصوبوں کو ناکام بنایا مستقبل میں بھی بنائیں گے ۔