بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرامسونے کی قیمت 3943 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3943 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1831 ڈالر کا ہوگیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1850 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہوگئی تھی۔