ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ایک وائرل تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین اداکارہ کو احد سے محتاط رہنے اور فاصلہ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
دونوں کو پہلی بار ڈراما سیریل ’میم سے محبت‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ کو متعدد مواقع پر احد رضا میر کی والدہ ثمرا رضا میر کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔
احد رضا میر ان دنوں اپنے والدین کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں، جہاں وہ ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کر رہے ہیں۔
اسی شادی کی تقریب میں دنانیر مبین اور ان کے خاندان کو بھی شرکت کرتے دیکھا گیا اور دنانیر کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں اپنی بہن کے ہمراہ احد رضا میر اور ان کے والدین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کے بعد، دونوں کے درمیان ممکنہ تعلقات کے حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین دنانیر مبین کو احد رضا میر سے فاصلہ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
بعض صارفین احد رضا میر کا موازنہ بھارتی اداکار رنبیر کپور سے بھی کر رہے ہیں، جو اپنے رومانوی تعلقات اور بریک اپس کے لیے مشہور رہے ہیں۔
یاد رہے کہ احد رضا میر کی شادی ماضی میں اداکارہ سجل علی سے ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
طلاق کے بعد احد اور رمشا خان کی دوستی اور ’ہم تم‘ کے سیٹ پر قریبی تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، جنہوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔