بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری کا صحافی کو جواب

وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن بینچز پر جا کر سیاسی خیر سگالی کا اظہار کیا، نوازشریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں ۔
طارق فض چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سمیت لیگی قیادت نے ہمیشہ سیاسی راستہ نکالنے کی بات کی، وزیراعظم نے اپوزیشن بینچز پر جاکر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کہا کہ ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، آگے بڑھنے کے لیے ساتھ چلنا ضروری ہے، یہ ایسا خیر سگالی کا جذبہ ہے جو ن لیگ اور حکومت نے دکھایا، اپوزیشن کیلئے واحد راستہ انتشار کی سیاست چھوڑ کر آگے بڑھنے کا ہے۔
وفاقی وزیر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں؟ جس پر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل نواز شریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں، سیاسی قوتیں مل جل کر ہی آگے بڑھنے کی بات کرتی ہیں ۔