بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کے  عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی خبر بے بنیاد نکلی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم نواز شریف کے  نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی خبر بے بنیاد نکلی،نوازشریف  دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں ہونے اور عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کے لئے تیارہونے سے متعلق خبرنیوزویب سائٹ’’وی نیوز‘‘نےاپنی ویب سائٹ سے ہٹادی۔وی نیوز نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے حوالے سے دعویٰ کیاتھا کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔