بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان، آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، وزیراعظم

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں۔

آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدرالہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہدا کے لیے جن کے حصول اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے پر ای سی او ممالک سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا غزہ میں انسانوں کی پیدا کردہ بے مثال تباہی کا مشاہدہ کررہی ہے، ایک ایسا خطہ جو دائمی اذیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، گویا انسانیت جیسے اب وجود ہی نہیں رکھتی جب کہ قحط سایہ فگن ہے۔