بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر بڑا فضائی حملہ کر دیا

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کو نشانا بنایا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصاراللہ کو نشانا بنایا۔ یمن کی الحدیدہ پورٹ پر دھماکے سنے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یمن میں الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کے علاوہ راس قطب اور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وسطی اسرائیل کے علاقے جافا پر ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے حملے میں اسرائیل کی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد اسرائیل کے کئی حصوں میں سائرن بج گئے۔