بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر معافی مانگیں،خرم دستگیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان نے اگرکوئی اچھے کام کئے ہیں تو اس کو آگے لے کرچلنے میں کوئی حرج نہیں ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر بھی عمران خان کریڈٹ لیںاور معافی مانگیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہمارا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ اگلے الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں ، ہم نے مہنگائی کو کنٹرول کرنااور معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالرکی قیمت مزید کم ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نےکہاکہ ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں لیا،ہم پر آج بھی مقدمات قائم ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اگرکوئی اچھے کام کئے ہیں تو اس کو آگے لے کرچلنے میں کوئی حرج نہیں ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر بھی عمران خان کریڈٹ لیںاور معافی مانگیں۔