بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی وی ورلڈ میں  بھرتیوں کااعلان کردیاگیا

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن ورلڈ(پی ٹی وی ورلڈ) میں  بھرتیوں کااعلان کردیاگیا۔اس ضمن میں اسامیاں مشتہرکردی گئی ہیںجن میں ایڈیٹوریل سٹاف کے علاوہ آفس بوائے،ڈرائیورودیگراسامیوں پر تعیناتی کے لئے بھی امیدواروں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔امیدوار16جولائی تک پی ٹی وی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی بھرتیاں پی ٹی وی ورلڈکی نشریات کو بہتربنانے کی حکومتی اقدامات کاحصہ ہیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو مؤثراندازمیں اجاگرکیاجاسکے۔