اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 17 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوکر8. 23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1. 50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5. 97 ارب ڈالر رہے۔
ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے








