شمالی وزیرستان میں 9 جولائی کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 جولائی( کل ) کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک پورے شمالی وزیرستان میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
شمالی وزیرستان میں 9 جولائی کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان








