لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی برٹش باکسر عامر خان کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار 3 افراد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار 25 سالہ احمد بانا، 24 سالہ نور الامین اور 20 سالہ ڈینٹ کیمبل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق شمالی لندن سے ہے۔
پاکستانی برٹش باکسر عامر خان کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار 3 افراد پر فردِ جرم عائد
