اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی معاشی مسائل سے نکل آئیں گے ،شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کی حکومت کو “قومی اتحادی حکومت ” کانیا نام دیدیا۔ حکومت میں آنے کے بعد ہمارے پاس دو راستے تھے ایک الیکشن اصلاحات کرکے الیکشن کی طرف چلے جائیں ۔اور دوسرا راستہ ملکی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھالنا ۔ پہلا راستہ آسان تھا کہ سیاسی ساکھ کو بچالیتے لیکن ہم نے مشکل فیصلوں کے ذریعے ملکی معاشی حالات کو بدلنے کی کوشش کی۔ یہ وقت سیاست کو بچانے کا نہیں ریاست بچانے کا ہے ۔ ہمیں غریبوں کے کندھوں سے بوجھ کم کرنا ہے۔ جرات کے ساتھ آگے بڑھیںگے اور مشکل فیصلے کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمخلوط حکومت کو “قومی اتحادی حکومت ” کانیا نام دیدیا








