بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان، سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی، 9 مسافر شہید

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کو روک کر 9 پاکستانی شہریوں کو اتار کر بے رحمی سے شہید کردیا۔

ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ظلم و درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم جانیں چھین لیں، جو دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسزجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا، حملہ آوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرارہو گئے، تاہم متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پرحملہ کرنیوالے دشمن عناصرکوکسی صورت بخشا نہیں جائے گا بلوچستان کے عوام دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں اورریاست دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے گی۔