بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کو ٹکٹ دے کر لاوارث چھوڑ دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف تجزیہ کار طارق عزیز نے سینیٹ انتخابات کے تناظر میں پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا سے سابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کا ٹکٹ تو دے دیا، لیکن انہیں بعد ازاں “لاوارث” چھوڑ دیا گیا۔

طارق عزیز نے کہا کہ یہ صورتحال کئی سوالات کو جنم دیتی ہے: کیا “ایک زرداری سب پہ بھاری” اس بار مولانا فضل الرحمان کے دباؤ میں آ گئے؟ یا اس فیصلے کے پیچھے کوئی اور سیاسی مصلحت کارفرما ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ دوست و تجزیہ کار اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں کہ پیپلز پارٹی کی خاموشی اور طلحہ محمود کی مبینہ تنہائی کا پس منظر کیا ہو سکتا ہے۔

سیاسی حلقوں میں طارق عزیز کے اس تبصرے پر بحث چھڑ گئی ہے، اور سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ابھی تک پیپلز پارٹی یا طلحہ محمود کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Ask ChatGPT