گوادر(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ گوادر کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے،میرایہ گوادر کا دوسرا دورہ ہے،گوادرکے مسائل کو حل کرنے کےلیے پرعزم ہیں،جمعہ کوگوادرمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے،
خواہش ہےگوادر اور بلوچستان کے عوام کو منصوبوں سے فائدہ ہو ں،حکمرانوں کا فرض ہے ،بلوچستان کے عوام کے مسائل اور تکالیف کم کریں،بلوچستان اور گوادرکے بسنے والوں کے مسائل دل سے حل کریں گے،انہوں نے کہاکہ جب تک گوادر کے مسائل حل نہیں ہوتے ترقی بے معنی ہوگی،بلوچستان اور گوادر کے منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا،
گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے انجن دیں گے،ماہی گیروں نے مسائل بتائیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا،انجن کی تقسیم کے بعد مین ٹننس کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی









