بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے برطانیہ روانہ

لاہور(نیوز ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ساتھ گیارہ اگست تک لندن میں ٹریننگ کریں گے۔

ارشد ندیم پنڈلی میں کھنچاؤ کے بعد پولینڈ میں بارہ سے سولہ اگست تک ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ارشد ندیم سوئٹزر لینڈ میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اس ایونٹ میں بھارت کے نیرج چوپڑابھی شریک ہوں گے، یہ لیگ 24 سے 29 اگست کو طے ہے۔

ارشد ندیم 13 سے 21 ستمبر تک ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی شرکت کریں گے۔