بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکہ سے ہاتھ ملانے والا یہ نوجوان کرکٹر کون ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دُنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کرکٹر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملکہ برطانیہ کے ساتھ ہاتھ ملانے کی نایاب تصویر وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے صحافی سہیل عمران کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماضی کی یہ نایاب تصویر شیئر کی گئی ہے۔

صارفین نے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصاویر شیئر کیں۔

 یہ تصویر کب کی ہے؟

عمران خان اور ملکہ برطانیہ کی یہ تصویر سال 1971ء کی ہے، انہوں نے برمنگھم میں 1971ء کی انگلش سیریز کے دوران 18 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف کھیل کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے ملکہ برطانیہ نے ملاقات کی تھی۔