بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمی نیشم کا منفی ریکارڈ، بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ‘ڈک’ ریکارڈ برابر

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کرتے ہوئے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی ٹی20 سیریز کے میچ میں جمی نیشم دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے، جو کہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں ان کا ساتواں ‘ڈک’ تھا۔

43 کھلاڑیوں کی فہرست میں شمولیت
اس کارکردگی کے بعد جمی نیشم ان 43 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 7 بار ‘ڈک’ کا سامنا کیا۔ اس فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم، محمد حفیظ، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، اور انگلینڈ کے جیسن رائے بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ ‘ڈک’ کا ریکارڈ کن کھلاڑیوں کے پاس ہے؟
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اس وقت روانڈا کے زیپی اور کیون ایراکوزی، بنگلادیش کے سومیا سرکار، سری لنکا کے دسن شناکا اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس ہے۔

نیشم نے ڈی گرینڈ ہوم کو پیچھے چھوڑ دیا
اس میچ کے بعد نیشم نے ہم وطن آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو چھ مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اب جمی نیشم کے پاس ہے۔ ان کے بعد ڈی گرینڈ ہوم، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، اور راس ٹیلر 6 مرتبہ، جبکہ فن ایلن پانچ بار بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے ہیں۔