بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے شہر الکوت میں جمعرات کو ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ ویڈیوز میں ایک بڑی عمارت کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گورنر محمد المیاحی نے کہا کہ شہر کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں افسوسناک آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 50 ہو چکی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقاتی نتائج دو روز میں جاری کیے جائیں گے۔
بالفيديو | واسط : هذا ما تبقى من "هايبر ماركت الكوت" الذي أتت عليه النيران بالكامل ، بعد أيام قليلة من افتتاحه#قناة_الغدير_الخبر_في_لحظات pic.twitter.com/QqOQ1OVCSY
— قناة الغدير (@alghadeer_tv) July 16, 2025
گورنر نے مزید کہا کہ ہم نے عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
واقعے نے پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، جبکہ متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔









