بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرپول نے پاکستان کو مطلوب مفرور ملزم سجاور ثناء کو یونان سے گرفتار کر لیا،ڈی جی ایف آئی اے

اسلام آباد (ممتاز نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے پاکستان کو مطلوب مفرور ملزم سجاور ثناء کو یونان سے گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ مطلوب مفرور ملزم سجاور ثناء کو انٹرپول نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونان سے پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حوالگی ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم سجاور ثناء سرگودھا پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھا۔