اسلام آباد (ممتاز نیوز)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی شخص فوت نہیں ہوا۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 309 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 167 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا
