آپ کے خیال میں گھر کی وہ کونسی چیز ہے جس کی سطح پر سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں ؟
اگر تو آپ ٹوائلٹ سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔
ویسے تو اکثر یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، خاص طور پر جوان صحت مند افراد کے لیے، مگر ان سے جِلد پر خارش، دانتوں کے مسائل اور سر پر کھجلی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اور ہاں ہوسکتا ہے ان میں سے کسی ایک کو آپ نے آج چھوا بھی ہو یقین نہیں آتا تو اس فہرست کو دیکھ لیں۔
آپ کے گھر کے نلکے

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
جب بھی آپ ٹوائلٹ جاتے ہیں یا جب بھی آپ کے ہاتھ گندے ہوتے ہیں، آپ انہیں دھونے سے قبل نلکوں کو چھوتے ہیں۔
تو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ نلکے جراثیموں سے کتنے زیادہ آلودہ ہوسکتے ہیں۔
ایک تخمینے کے مطابق باتھ روم کے نلکے پر کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 21 گنا زیادہ جراثیم موجود ہو سکتے ہیں جبکہ کچن کے نلکے میں ٹوائلٹ کے مقابلے میں 44 گنا زیادہ بیکٹیریا موجود ہو سکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ باتھ روم اور کچن کے نلکوں کو اکثر صاف کرنا چاہیے۔
کچن اسفنج

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
کچن میں موجود برتن دھونے میں مددگار اسفنج میں نہ صرف ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں بلکہ گھر کی تمام اشیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ جراثیم اس پر موجود ہو سکتے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ کچن اسفنج کے ہر اسکوائر سینٹی میٹر حصے پر 45 ارب جراثیم موجود ہوتے ہیں، جن میں ای کولی اور دیگر بیمار کرنے والے بیکٹیریا بھی شامل ہیں۔
اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کچن اسفنج کی صفائی بھی ممکن نہیں ہوتی اور پانی میں ابالنے سے بھی صرف 60 فیصد جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے، لہذا لوگوں کو ہر ہفتے اسے بدل لینا چاہیے۔
کٹنگ بورڈ

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
پھلوں، سبزیاں یا دیگر چیزوں کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے لکڑی کے بورڈ پر جراثیموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
یہ ایسے جراثیم بھی ہو سکتے ہیں جو بیمار کرنے کا باعث بنتے ہیں جبکہ غذا میں جراثیم سے آلودگی کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لوگ بس انہیں دھو کر رکھ دیتے ہیں جس سے جراثیموں کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ انہیں رگڑ کر دھونے سے کسی حد تک جراثیموں کو ختم کرنا ممکن ہوتا ہے۔
ٹوتھ برش

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
ہر ٹوتھ برش میں منہ میں موجود بیکٹیریا جمع ہوتے ہیں اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق ایک ٹوتھ برش پر ایک کروڑ کے قریب بیکٹیریا ہوسکتے ہیں۔
ویسے تو اکثر ان سے کوئی نقصان نہیں ہوتا مگر جب آپ بہت زیادہ میٹھی یا چکنائی والی اشیا کو کھاتے ہیں تو ان جراثیموں میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ٹوتھ برش کو روزانہ اچھی طرح صاف کرنا چاہیے، ممکن ہو تو گرم پانی سے دھونا چاہیے اور ہر 3 ماہ میں انہیں تبدیل کر دینا چاہیے۔
اور ہاں ٹوتھ برش ہولڈر کو بھی نظر انداز مت کریں۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ان عام نظر آنے والے ہولڈرز میں جراثیموں کی تعداد کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
نمی اور دیگر مواد ٹوتھ برش ہولڈر کو جراثیموں کا گڑھ بتانا ہے اور اس کے نچلے حصے میں کافی خطرناک بیکٹیریا بھی موجود ہوتے ہیں۔
ہیئر برش

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
ماہرین کے مطابق ایک ہیئر برش میں جتنے جراثیم موجود ہوسکتے ہیں، ان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
یہ فنگل اور دیگر خطرناک جراثیم بھی ہوسکتے ہیں۔
جب آپ سر دھونے کے بعد (گندے) ہیئر برش کو استعمال کرتے ہیں تو یہ بیکٹیریا یا دیگر جراثیم بالوں میں منتقل ہوسکتے ہیں، جس سے بالوں کی خشکی یا سر کے انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے ہیئر برش کو ہر ماہ میں ایک بار صاف کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پانی کی بوتلیں

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
مارچ 2023 میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پانی کی عام بوتلوں میں کسی ٹوائلٹ سے بھی 40 ہزار گنا زیادہ جراثیم موجود ہو سکتے ہیں۔
تحقیق میں تو پانی کی بار بار استعمال ہونے والی بوتلوں کو لیبارٹریز میں جراثیموں کو محفوظ رکھنے والی پیٹری ڈش قرار دیا گیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پانی کی بوتلوں میں اوسطاً 2 کروڑ سے زائد جراثیم موجود ہوتے ہیں جبکہ ایک ٹوائلٹ میں یہ تعداد 515 ہوتی ہے۔
کلیو لینڈ کلینک کی ایک رپورٹ کے مطابق پانی کی ایسی بوتلوں میں بیکٹیریا بہت زیادہ جمع ہوتے ہیں کیونکہ ان میں موجود نمی جراثیموں کی نشوونما کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آپ کے پانی کی بوتل میں بیکٹیریا کی تعداد اکثر کچن کے سنک یا ایسی اشیا کی سطح پر موجود بیکٹیریا سے زیادہ ہوتی ہے جن کو گندا تصور کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بوتل کو پانی سے کھنگالنا کافی نہیں بلکہ اسے صابن اور پانی سے رگڑ رگڑ کر دھونے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پانی کی بوتل کو روزانہ کم از کم ایک بار صابن سے اچھی طرح رگڑ کر دھونا ضروری ہے۔
ائیر فون

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
بیشتر افراد ائیر فون کو دن بھر میں متعدد بار چھوتے ہیں، فرش پر گرا دیتے ہیں، جیب میں رکھ لیتے ہیں یا دیگر افراد سے شیئر بھی کرتے ہیں اور پھر کانوں میں لگا لیتے ہیں۔
ہمارے کان ایک گرم، تاریک اور نم جگہ ہے اور متعدد بیکٹیریا کا گھر ہے اور اس طرح ائیرفون ایک سے دوسرے فرد میں بیکٹیریا منتقل کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ائیر فونز میں ای کولی جیسے خطرناک بیکٹیریا بھی موجود ہوسکتے ہیں۔
گلاسز

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
جو بھی چیز انسانی جِلد سے رابطے میں رہتی ہے، اس میں بیکٹیریا کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ گلاسز میں بھی بیکٹیریا کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پر اس جگہ جہاں وہ ناک پر ٹکے ہوتے ہیں۔
ویسے تو یہ بیکٹیریا صحت مند افراد کے لیے باعث فکر نہیں مگر ان افراد کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔
اسی طرح ان سے آنکھوں کے انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
مسالوں کے ڈبے

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مسالوں کے ڈبوں میں جراثیموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اکثر گوشت پکانے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے اور پھر صاف کرنے کی زحمت نہیں کی جاتی۔
نمک اور مرچ کے ڈبے تو بہت زیادہ بیکٹیریا سے بھرے ہوسکتے ہیں۔
اسمارٹ فون

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک اسمارٹ فون پر کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ جراثیم موجود ہو سکتے ہیں۔
اگر فون ہمیشہ آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے یعنی ہر جگہ ساتھ لے جاتے ہیں تو اس پر بیکٹیریا کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ہاتھ جس سطح کو چھوتے ہیں، وہاں سے جراثیم ہاتھوں میں منتقل ہوکر اسمارٹ فون تک پہنچ جاتے ہیں۔
لائٹ سوئچ

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لائٹ سوئچ میں انسانی غلاظت کے ذرات موجود ہوتے ہیں، خاص طور پر ٹوائلٹ یا اس کے قریب موجود لائٹ سوئچز میں۔
ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لائٹ سوئچز میں اکثر نزلہ زکام پھیلانے والے وائرس موجود ہوتے ہیں جو اکثر کئی گھنٹوں تک ان پر زندہ رہتے ہیں۔
ریموٹ کنٹرول

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
ایک ریموٹ کنٹرول میں کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 15 گنا زیادہ بیکٹیریا موجود ہوسکتے ہیں۔
درحقیقت اکثر تو انسانی غلاظت والے بیکٹیریا ان پر موجود ہوتے ہیں۔
مختلف سرویز میں دریافت کیا گیا کہ بیشتر افراد کبھی بھی ریموٹ کنٹرول کو صاف نہیں کرتے، حالانکہ وہ ایسی چیز ہے جسے اوسطاً ہر سال ہزاروں بار چھوا جاتا ہے۔
پرس اور بیک پیک

آپ کے اردگرد موجود ایسی 13 حیرت انگیز اشیا جو کسی ٹوائلٹ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں
آپ کے ہاتھ میں رہنے والے پرس اور کندھے پر لٹکائے جانے بیک پیک یا بیگز پر بھی کسی ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پرس اور بیگ دونوں کو اکثر دکانوں، دفاتر، ٹوائلٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں فرش یا کسی سطح پر رکھ دیا جاتا ہے۔
اس طرح ان پر جراثیم منتقل ہو جاتے ہیں اور آپ کے ہاتھوں سے جو بیکٹیریا منتقل ہوتے ہیں وہ الگ ہیں۔









