بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  صدر کی گاڑی پانی ملے پیٹرول سے خراب، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو اس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اُن کی سرکاری گاڑی ناقص پیٹرول کے باعث خراب ہو گئی، جس کے بعد انہوں نے بغیر کسی سکیورٹی یا اطلاع کے ٹیکسی کے ذریعے سفر جاری رکھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان تبریز شہر جا رہے تھے جب اُن کے قافلے کی تین گاڑیوں کو قزوین صوبے کے ایک پیٹرول پمپ سے ایندھن فراہم کیا گیا۔ تاہم پیٹرول میں پانی کی ملاوٹ کی وجہ سے گاڑیاں چلنے سے قاصر ہو گئیں اور قافلہ راستے میں ہی رک گیا۔

صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر فوری طور پر ایک عام ٹیکسی لی اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے بتایا کہ متعلقہ پیٹرول اسٹیشن کے خلاف پہلے بھی ناقص ایندھن فراہم کرنے کی شکایات درج کی جا چکی ہیں۔