بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آئی سی سی کا لاس اینجلس اولمپکس کی کوالیفکیشن کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ  

 

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس کی کوالیفکیشن کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا ورکنگ گروپ اولمپکس 2028 کے حوالے سے فیصلہ کرے گا، اس گروپ میں سی ای سی اور بورڈ ممبران شامل ہوں گے۔ورکنگ گروپ کو واضح اختیارات دیے جائیں گے۔
ورکنگ گروپ کا سب سے اہم کام اولمپکس کوالیفکیشن کیلئے طریقہ کار تجویز کرنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ فیوچر ٹور پروگرام کی مصروفیات کی وجہ سے کوالیفائنگ راؤنڈ کروانا مشکل ہوسکتا ہے۔

گروپ رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفکیشن تجویز کرتا ہے تو اس کیلئے مناسب کٹ آف ڈیٹ بھی تجویز کرنا ہوگی۔ آئی سی سی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں کم سے کم 15 سال برقرار رکھی گئی ہے۔