کراچی(ممتاز نیوز )خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں ن لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد،سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو عامر خان، ڈپٹی کنوینئروسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق نے استقبال کیا،وفدنے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، امین الحق اور کشور زہرہ سے ملاقات کی ،
ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال سمیت سیاسی مسائل پرگفتگو ہوئی ،واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما ء ڈاکٹرفاروق ستار نے عامرلیاقت کی وجہ سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245پرانتخابات لڑنے کافیصلہ کیاہے









