بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال نے ‏لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے معاملے پرجسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 30 جون کو ہوگا۔ جسٹس شاہد وحید لاہورہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔تقرری کی صورت میں جسٹس شاہد وحید جون 2031 میں چیف جسٹس پاکستان بھی بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے ایڈیشنل، ڈپٹی اوراسسٹنٹ رجسٹرارز کے سکیل اپ گریڈ کردیے۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرارنے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کا سکیل 20 سے بڑھا کر 21 کردیا گیا، ڈپٹی رجسٹرار کا سکیل 19 سے بڑھا کر 20 کردیا گیا اور اسسٹنٹ رجسٹرارز کا سکیل 18 سے بڑھا کر 19 کردیا گیا ہے۔ابو الحسن علی احمد، اللہ یار، زاہد محمود اور مزمل حسین کو مارچ میں ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دی گئی۔