اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے 2ارب 30کروڑپاکستان کو منتقل کردیئے ۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق چین کی طرف2ارب30کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئے ہیں، چین کی طرف سے دیا گیا قرض کمرشل ہوگا،قرض کے لئے چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا ۔ادھر ذرائع کےمطابق چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائردس ارب 53کرو ڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
واضح رہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیئم کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم ملی ہے۔ توقع ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے روپے کی قدر بھی مستحکم ہوگی۔
علاوہ ازیں اگلے چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ اگر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس کے بعد عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامک ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فنانسنگ ملنا شروع ہوجائے گی۔
اس طرح آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر آنے کے بعد پاکستان کو ڈونر اداروں اور ممالک سے دس سے بارہ ارب ڈالر کی فنانسنگ پاکستان کو ملنے کی توقع ہے جس سے اقتصادی صورتحال میں بہتری کے امکانات ہیں علاوہ ازیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھی رجحان اگر برقرار رہتا ہے تو اس سے بھی صورتحال بہتر ہوگی۔
I am pleased to announce that Chinese consortium loan of RMB 15 billion (roughly $2.3 billion) has been credited into SBP account today, increasing our foreign exchange reserves.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 24, 2022









